02 مارچ ، 2013
کراچی … لانڈھی میں فائرنگ اور کریکر حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لانڈھی کے ہی علاقے میں ایک فیکٹری پر کریکر حملہ کیا گیا جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ دونوں واقعات میں ملوث کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔