Time 23 جنوری ، 2025
کھیل

وریندر سہواگ اور اہلیہ کے درمیان شادی کے 20 سال بعد علیحدگی کی خبریں

وریندر سہواگ اور اہلیہ کے درمیان شادی کے 20 سال بعد علیحدگی کی خبریں
فوٹو: فائل

نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ اور ان کی اہلیہ آرتی اہلاوت کے درمیان شادی کے 20 سال بعد علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے جس کے بعد ان کے حوالے سے قیاس آرائیاں بڑھ گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سہواگ اور آرتی کئی مہینوں سے علیحدہ رہ رہے ہیں اور ان کے درمیان علیحدگی ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وریندر سہواگ اور آرتی اہلاوت 2004 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اوران کے دو بیٹے  اریاویر اور  ویدانت ہیں۔

وریندر سہواگ اور آرتی اہلاوت کو ایک مضبوط جوڑی کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے جو سہواگ کے کرکٹ کریئر اور خاندانی زندگی کے درمیان توازن قائم رکھتے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیوالی کی تقریبات کے دوران سہواگ نے اپنے بیٹوں اور اپنی والدہ کے ساتھ تصاویر تو سوشل میڈیا پر شیئر کیں لیکن ان میں ان کی اہلیہ کا کوئی ذکر یا تصویر شامل نہیں تھی جس سے ان کی علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت ملی۔

خیال رہے کہ اب تک سہواگ اور آرتی میں سے کسی نے بھی علیحدگی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہےتاہم ان کی دوری اور حالیہ واقعات ان خبروں کو تقویت دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :