Time 31 جنوری ، 2025
پاکستان

پی ٹی آئی وزیراعظم کی تازہ پیشکش سے فائدہ اٹھائے: عرفان صدیقی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کو وزیراعظم کی پیشکش سے فائدہ اٹھانے کا مشور دیدیا۔

ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف کی مذاکرات والی ٹرین تو چھوٹ چکی، اب اسے وزیراعظم کی تازہ پیشکش کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ اور دھرنے پی ٹی آئی کو پہلے کسی منزل تک لے کرگئے اور نہ آئندہ لے کر جائيں گے، ہر مسئلے کا حل سنجیدہ مذاکرات ہی ہیں۔

دوسری جانب طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مذاکرات پی ٹی آئی کی فطرت میں ہی نہیں ہیں، مذاکرات میں سننا بھی پڑتا ہے اور پی ٹی آئی کو سننے کی عادت نہیں ہے۔


مزید خبریں :