Time 08 فروری ، 2025
جرائم

سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر سے 15 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا

سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر سے 15 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا
لاہور سے فتنہ الخوارج کا ایک خطرناک دہشتگرد پکڑا گیا ہے جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے: سی ٹی ڈی/ فائل فوٹو

لاہور: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی دی) نے پنجاب سے 15 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں سے15 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے یہ کارروائیاں لاہور، سیالکوٹ،گجرات، اٹک، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ، میانوالی اور چنیوٹ میں کیں۔

ترجمان کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج کا ایک خطرناک دہشتگرد پکڑا گیا ہے جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔

مزید خبریں :