Time 09 فروری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

ماورا حسین کے نکاح کے جوڑے کی کیا قیمت تھی؟

ماورا حسین کے نکاح کے جوڑے کی کیا قیمت تھی؟
نکاح کی تقریب کے لیے دلہے امیر گیلانی نے سیاہ رنگ کے لباس کو منتخب کیا__فوٹو: انسٹاگرام/ماورا حسین

پاکستان کی سپر اسٹار اور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والی ماورا حسین حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست اور ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

امیر اور ماورا کے نکاح اور شیندی (مہندی اور بارات کی مشترکہ تقریب) کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں، اور ہر اداکارہ کی طرح ماورا کے نکاح کے جوڑے نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر ہر جانب لاہور کے شاہی قلعے میں ہوئے فوٹو شوٹ کے چرچے ہیں جب کہ اب ماورا کے نکاح کے لباس کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق انہوں نے اپنے نکاح کے موقع پر لاہور کے نامور ڈیزائنر کے جوڑے کا انتخاب کیا۔

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق اس لہنگے کی قیمت 19 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے ہے۔

دوسری جانب نکاح کی تقریب کے لیے دلہے امیر گیلانی نے سیاہ رنگ کے لباس کو منتخب کیا۔


مزید خبریں :