11 فروری ، 2025
چیمپئنز ٹرافی کے بعد پاکستان کو ایک اور آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اس سال آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کی میزبانی کرے گا اور ورلڈ کپ کوالیفائرز اپریل میں مختلف شہروں میں ہوں گے۔
کوالیفائرز میں پاکستان سمیت چھ ملکوں کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں پاکستان، بنگلادیش، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور تھائی لینڈ کی ٹیم شریک ہوں گی۔
ذرائع نے بتایاکہ ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کی دو ٹیمیں اس سال انڈیا میں ہونیوالے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایونٹ کے حوالے سے باضابطہ تفصیلات جلد جاری کرے گی۔
یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری کو کراچی میں شروع ہوکر 9 مارچ تک جاری رہے گی۔