Time 12 فروری ، 2025
کھیل

باہر کے اسٹیڈیمز دیکھ کر لگتا تھا ہم بہت پیچھے ہیں لیکن اب ہم آگے ہیں: محسن نقوی

باہر کے اسٹیڈیمز دیکھ کر لگتا تھا ہم بہت پیچھے ہیں لیکن اب ہم آگے ہیں: محسن نقوی
ابھی اس اسٹیڈیم میں اور بھی کام ہونا باقی ہے: چیئرمین پی سی بی کی گفتگو__فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت یا کسی میچ کی پریشانی نہیں، ٹیم کو ایک میسج ہے کہ اچھا کھیلیں۔ 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کراچی والوں سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا، جس جس کو مسئلہ تھا اس کو آج جواب مل گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ باہر کے اسٹیڈیمز دیکھ کر لگتا تھا کہ ہم بہت پیچھے ہیں لیکن اب ہم آگے ہیں، ابھی اس اسٹیڈیم میں اور بھی کام ہونا باقی ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ مظفر آباد کا اسٹیڈیم بھی دیکھ رہے، وہاں کےلیے بھی پلان کر رہے ہیں اور اسلام آباد میں بھی اسٹیڈیم بنا رہے ہیں۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا اس بار پی ایس ایل کو نئے رنگ کے ساتھ لائیں گے۔

مزید خبریں :