16 فروری ، 2025
سکرنڈ میں ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ملزم علی حسن زرداری پولیس کی حراست میں جاں بحق ہوگیا جس کا مقدمہ پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
سکرنڈ میں ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ملزم پولیس کی حراست میں جاں بحق ہوگیا جس پر وزیر جیل سندھ علی حسن زرداری نے نوٹس لیا۔
وزیر جیل کے نوٹس کے بعد تھانہ سکرنڈ کے ایس ایچ او، ہیڈ محرر اور پولیس اہلکار کو حراست میں لیا گیا اور بعد ازاں مقدمہ بھی درج کیا گیا۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مقدمے میں ڈی ایس پی،ایس ایچ او سکرنڈ، ہیڈ محرر سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو نامزد کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمے کے بعد ڈی ایس پی سکرنڈ فرار ہیں جب کہ ایس ایچ او، ہیڈ محرر اور ایک پولیس اہلکار گرفتار ہیں۔