Time 16 فروری ، 2025
پاکستان

عمران خان نے عید کے بعد احتجاج کی تجویز دی ہے، فیصل چوہدری

عمران خان نے عید کے بعد احتجاج کی تجویز دی ہے، فیصل چوہدری
بانی پی ٹی آئی نے اسد قیصر کو عوام پاکستان، جی ڈی اے، جماعت اسلامی و دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کرنے کا ٹاسک دیا ہے، وکیل عمران خان/ فائل فوٹو

اسلام آباد: عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے عید کے بعد احتجاج کی تجویز دی ہے۔ 

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے عید کے بعد احتجاج کی تجویز دی ہے اور اس حوالے سے اسد قیصر کو عوام پاکستان پارٹی، جماعت اسلامی، جی ڈی اے و دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کرنے کا ٹاسک بھی دیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں سب کا احتساب ہوتا ہے اور ہرکوئی اپنی بات کھل کر کرتا ہے، کیا شیر افضل کو معلوم نہیں ہماری جماعت موروثی جماعت نہیں، بیرسٹر گوہر بھی کڑوی باتیں سنتے ہیں لیکن وہ بہادرشخص ہیں۔

شعیب شاہین اور فواد چوہدری کے درمیان اڈیالہ جیل میں ہونے والی لڑائی پر فیصل چوہدری نے کہا کہ وہ فواد چوہدری کی جانب سے شعیب شاہین کو تھپڑ مارنے کے عمل کی حمایت نہیں کر سکتے اور یہ عمل نامناسب ہے۔ 

مزید خبریں :