Time 16 فروری ، 2025
پاکستان

لیہ کوٹ ادو روڈ پر حادثہ، 3 سگے بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

لیہ کوٹ ادو روڈ پر حادثہ، 3 سگے بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق
کوٹ ادو روڈ پر عزیز فارم کے قریب کنکریٹ سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی ٹرک کے ساتھ ٹکرا کر الٹ گئی، ریسکیو حکام۔ فوٹو فائل

لیہ کوٹ ادو روڈ پر ٹریفک حادثے میں 3 سگے بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوٹ ادو روڈ پر عزیز فارم کے قریب کنکریٹ سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی ٹرک کے ساتھ ٹکرا کر الٹ گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے اس کے اوپر بیٹھے 4 افراد دب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک کو بچا لیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 3 سگے بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے، تمام افراد کا تعقل چوک سرور شہید کے نواحی علاقے سے ہے۔

مزید خبریں :