دلچسپ و عجیب
05 مارچ ، 2013

لاس اینجلس میں ڈیزائنرز نے کپڑوں کی فروخت کےلئے ٹرکوں کا سہارا لے لیا

لاس اینجلس میں ڈیزائنرز نے کپڑوں کی فروخت کےلئے ٹرکوں کا سہارا لے لیا

لاس اینجلس.... ڈریس ڈیزائنر کپڑوں کے نئے اسٹائل متعارف کراتے ہی ہیں لیکن امریکی شہرلا س اینجلس میں ڈیزائنر ز نے ان کو فروخت کر نے کا بھی ایک منفرد انداز متعارف کر ادیا ہے۔لاس اینجلس میںنو جوان ڈیزائنر ز نے گاہکوں تک اپنے ملبوسات با آسانی پہنچانے کےلئے اسٹور کے بجائے انہیں ٹرکوں میں سجاکر خود ہی گلی کو چوں کا رخ کر لیاہے۔دیوہیکل ٹرکوں میں کپڑوں سے لے کر جیولری اور جوتوں کو سجاکر سڑکوں پر کھڑا کر دیا جاتاہے جہاں سے گزرنے والے افراد ان میں داخل ہو کر خریداری کرتے ہیں۔ ڈیزائنرز کا کہناہے اس طریقہ کار کے ذریعے وہ ٹرک کو چلا کر مختلف شہروں اور ریاستوں میں باآسانی جاکر فروخت کرتے ہیں جوکہ عوام میں بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :