18 فروری ، 2025
سانگھڑ میں شیخ اورکھورکھانی برادری کے درمیان بچوں کے معمولی جھگڑے میں 10ا فراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ سانگھڑ کے علاقے سنجھورو میں پیش آیا جہاں شیخ اور کھور کھانی برادری میں بچوں کی معمولی بات پر تصادم ہوا۔
پولیس نے بتایا کہ جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ فائرنگ اور کلہاڑیوں کے وار سے دونوں جانب کے 10 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو مقامی اور نواب شاہ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جھگڑے میں شیخ برادری کے 7 اور کھورکھانی گروپ کے 3 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کا بتانا ہےکہ زخمیوں میں پیپلزپارٹی کے کونسلرحنیف شیخ اور پیپلزپارٹی کے سٹی جنرل سیکرٹری رئیس گلاب خان کھورکھانی بھی شامل ہیں۔