Time 21 فروری ، 2025
دنیا

کانگریس رہنما سونیا گاندھی طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل

کانگریس رہنما سونیا گاندھی طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل
فوٹو: فائل

بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس کی رہنما اور راجیہ سبھا کی رکن سونیا گاندھی کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کی صبح پیٹ سے متعلق مسئلے کے باعث سونیا گاندھی کو نئی دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ سونیا گاندھی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔انہیں جمعہ کی شام تک چھٹی دیے جانے کا امکان ہے۔

چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ سر گنگا رام اسپتال کے مطابق  سونیا گاندھی کو جمعرات  کو پیٹ سے متعلق کچھ مسئلے کی وجہ سے داخل کیا گیا، لیکن کوئی بڑی تشویش کی بات نہیں ہے اور امکان ہے کہ انہیں جمعہ کی صبح تک ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

سونیا گاندھی، جو سابق کانگریس صدر بھی رہ چکی ہیں، نے دسمبر  میں78 ویں سالگرہ منائی تھی۔


مزید خبریں :