Time 20 فروری ، 2025
دنیا

پاور لفٹر خاتون گردن پر 270 کلو گرام وزنی راڈ گرنے سے ہلاک، ویڈیو سامنے آگئی

بھارت میں ’جونیئر نیشنل گیمز‘ کی گولڈ میڈلسٹ پاور لفٹر خاتون 270 کلوگرام کی راڈ گردن پر گرنے سے ہلاک ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ راجستھان کےضلع بیکانیر کے جم میں گزشتہ روز پیش آیا جہاں ورک آؤٹ کے دوران پاور لفٹر یشتیکا اچاریہ کی گردن پر 270 کلو گرام کی راڈ گرگئی۔

حادثے کے فوری بعد 17 سالہ یشتیکا کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

پولیس کے مطابق ٹرینر جم میں یشتیکا اچاریہ  کو مشق کروارہا تھا تاہم اسی دوران 270 کلو گرام کی راڈ ٹرینر کے ہاتھوں سے پھسل کر یشتیکا کی گردن پر جاگری جس سے ان کی گردن ٹوٹ گئی جب کہ حادثے میں ٹرینر کو بھی معمولی چوٹیں آئیں۔

حادثے کی دل دہلادینے والی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں یشتیکاکو حادثے سے قبل مشق کیلئے کھڑے اور پھر ان کی گردن پر  راڈ گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یشتیکا کے اہل خانہ کی جانب سے فی الحال ٹرینر کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کروایا گیا ہے۔

مزید خبریں :