19 فروری ، 2025
ڈھاکا: بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کوئی بھی ٹیم جیت سکتی ہے اور ہم اپنے مخالف ٹیم کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم الحسن شانتو نے کہا کہ چیمپنز ٹرافی کی ٹرافی کوئی بھی ٹیم جیت سکتی ہے کیونکہ ٹورنامنٹ میں فیورٹس کے لیے ایک دن برا بھی ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نئے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی اور ہم اپنی بھرپور محنت اور حکمت عملی سے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔
بنگلا دیشی کپتان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے لیے پوری ٹیم پُر عزم ہے، ہماری ٹیم اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ میدان میں اترے گی اور مخالف ٹیم کو سخت مقابلہ دیں گے، بھارت کے خلاف میچ ایک بڑا چیلنج ہے لیکن ہم پرعزم ہیں کہ اپنے کھیل سے مخالف ٹیم کو شکست دیں گے۔
شانتو نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر کھلاڑی اپنی بھرپور کوشش کرے گا تاکہ ٹیم کے لیے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش کی ٹیم کل 20 فروری کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کا اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔