دلچسپ و عجیب
01 مارچ ، 2012

تمباکو کے پتوں سے بنائے گئے خوبصورت مجسمے

تمباکو کے پتوں سے بنائے گئے خوبصورت مجسمے

ہوانا…این جی ٹی…تمباکو نوشی صحت کے لیے مضر ہے یہ پیغام ہر کسی کو اب تک ازبر ہوچکا ہوگا لیکن کیوبا کے آرٹسٹ نے تمباکو کے پتوں کے ذریعے دنیا کو ایک بالکل نیا پیغام دیا ہے۔تمباکو بیشک صحت کے لیے نقصان دہ ہے لیکن تمباکو کے پتوں کو مثبت انداز میں بھی استعمال میں لایا جاسکتا ہے جسکی مثال کیوبا کے آرٹسٹ Janio Nunezنے خود پیش کی۔یہ آرٹسٹ تمباکو کے پتوں کو خوبصورتی سے استعمال میں لاتے ہوئے دنیا بھر کی مشہور و معروف شخصیات اور سیاستدانوں کے مجسمے تخلیق کرچکا ہے جو دیکھنے والوں کو دنگ کردیتے ہیں۔

مزید خبریں :