پاکستان
05 مارچ ، 2013

اتنی اہلیت ہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں تک پہنچ سکتے ہیں،فاروق ستار

اتنی اہلیت ہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں تک پہنچ سکتے ہیں،فاروق ستار

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی نااہلی تسلیم کرلے،کوئٹہ اورکراچی کے عوام اور ہم میں اتنی اہلیت ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں تک پہنچ سکتے ہیں۔ایم کیوایم کے ارکان رابطہ کمیٹی کے ہمراہ عباس ٹاوٴن کی متاثرہ عمارتوں کا دورہ کرنے کے موقع پر ڈاکٹرفاروق ستارنے کہا کہ معصوم اوربے گناہ شہریوں کاقتل عام بہت ہوگیا، حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہے تواس کااعتراف کرے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ اورکراچی کے عوام اور ہمارے پاس اتنی اہلیت ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں تک پہنچیں،ڈاکٹر فاروق ستارنے بتایا کہ آج رابطہ کمیٹی لندن اور کراچی کامشترکہ اجلاس ہوگا،جس میں آئندہ کالائحہ عمل کااعلان کریں گے۔

مزید خبریں :