05 مارچ ، 2013
پشاور …پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق پشاور میں محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چار اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی ہے۔ جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان بتایا جاتا ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ابتدائی طور پر صرف پشاور میں محسوس کیے گئے ہیں۔ فوری طور پر زلزلیسے کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔