پاکستان
05 مارچ ، 2013

شکارپور میں سائیں حاجن شاہ سپرد خاک، کئی شہروں میں ہڑتال

شکارپور میں سائیں حاجن شاہ سپرد خاک، کئی شہروں میں ہڑتال

شکارپور …شکارپور میں درگا غلام شاہ ماڑی والی کے گدی نشین سائیں حاجن شاہ کو سپرد خاک کردیاگیا ۔واقعے کے سوگ میں سندھ کے کئی شہروں میں ہڑتال کی گئی۔ سائیں حاجن شاہ کی نمازجنازہ گوٹھ ماڑی پور میں ادا کی گئی۔جس کے بعد انہیں درگاہ غلام شاہ ماڑی کے احاطے میں سپرد خاک کردیاگیا۔ نماز جنازہ میں بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔واقعے کے سوگ میں شیعہ علما کونسل ،مجلس وحدت ا لمسلیمن ، شیعہ سپریم کونسل اورآل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کی اپیل پر کشمور،تنگوانی،کندھ کوٹ،غوث پور ، شکار پور،لکی غلام شاہ، گڑھی یاسین ،جیکب آباد،ٹھل،لاڑکانہ اور قمبر شہداد کوٹ میں ہڑتال کی گئی۔تمام کاروباری مراکز بند رہے اور ٹریفک بھی معمول سے کم رہی۔9روز قبل شکار پور میں درگاہ غلام شاہ ماڑی میں ہونے والے بم دھماکے میں 4افراد جاں بحق اور درگاہ کے گدی نشین سائیں حاجن شاہ سمیت 9افراد زخمی ہوئے تھے۔اورگذشتہ روز سائیں حاجن شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کراچی کے اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔

مزید خبریں :