پاکستان
05 مارچ ، 2013

حکمرانوں نے ملکی معیشت کو نوچ کھایا ، صرف ہڈیاں بچی ہیں،پیرپگاڑا

 حکمرانوں نے ملکی معیشت کو نوچ کھایا ، صرف ہڈیاں بچی ہیں،پیرپگاڑا

بھیرہ…حروں کے روحانی پیشوا اورمسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملکی معیشت کو نوچ کھایا ہے ، اب صرف ہڈیاں بچی ہیں،انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے چاروں گورنرز ،چیف سیکریٹریز اور پولیس کے آئی جیزصاحبان کو تبدیل کرنا انتہائی ضروری ہے۔پیر صبغت اللہ راشدی نے اِن خیالات کااظہارسرگودھاکے تاریخی قصبہ بھیرہ میں سابق ضلع ناظم سرگودھا انعام الحق پراچہ اور سابق رکن پنجاب اسمبلی انوارالحق پراچہ سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،تحریک انصاف کے رہنما حسن انعام پراچہ بھی اِس موقع پر موجودتھے،پیرپگاڑانے کہاکہ تمام محب وطن قوتوں کو ملکی سلامتی کیلئے اکٹھے ہو جاناچاہیے،اُنہوں نے کہاکہ کراچی اور اندرون سندھ ٹارگٹ کلنگ کی موجودہ لہر لمحہ فکریہ ہے ، اِس لہر میں انتخابی مہم کیسے چلے گی۔

مزید خبریں :