05 مارچ ، 2013
راولپنڈی…پاک فوج کے ترجمان نے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی اس خبر کی تردید کردی ہے جس میں فوج کی طرف سے قبائلی علاقہ جات میں آپریشن کے دوران القائدہ راہنماوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ بنیادی طور پاکستان کے ڈرون حملوں کے بارے میں موٴقف کو نرم کرنے کے کیا گیاہے۔ ترجمان کے مطابق پاک فوج نے خبر میں درج تاریخوں میں مذکورہ علاقوں میں ہوائی حملوں سمیت کو ئی فوجی آپریشن نہیں کیا۔