پاکستان
05 مارچ ، 2013

عباس ٹاوٴن دھماکوں کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ،رحمان ملک

عباس ٹاوٴن دھماکوں کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ،رحمان ملک

اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کراچی اور کوئٹہ کے واقعات کو سپر دہشت گردی قرار دیتے ہوئے دعوی ٰکیا ہے کہ عباس ٹاوٴن دھماکوں کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،تین ملزمان کا تعلق لشکری جھنگوی اور ایک کا تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔اسلام آباد میں پی ایف یو جے کی کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک نے کہا کہ کوئٹہ اور کراچی کے واقعات انتہا پسندی نہیں بلکہ سپردہشت گردی ہے،دہشت گرد عباس ٹاوٴن پر حملے کیلئے ٹرک استعمال کرنا چاہتے تھے،ٹرک پکڑا گیا تو دہشت گردوں نے ہائی روف گاڑی استعمال کی۔ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ حملیمیں زیادہ کردار لشکر جھنگوی کا تھا، ملک اسحاق دہشت گرد ہے ، اس کے خلاف 34 مقدمات درج ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ انہوں نے پنجاب حکومت سے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں پر بات کے لیے وقت دیں ، پنجاب حکومت کو میری شکل اچھی نہیں لگتی تو وفاقی سیکریٹری داخلہ، صوبائی چیف سیکریٹری سے مل لیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے سوال اٹھایا کہ لشکر جھنگوی اورکالعدم تنظیموں کے لوگوں کو سیکیورٹی کیوں دی جاتی ہے۔صحافیوں کو تحفظ سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 60 فیصد سے زائد صحافی بریکنگ نیوز دینے کی جدوجہد میں شہید ہوتے ہیں، جنگ زدہ علاقوں میں کام کے لیے صحافیوں کو تربیت دینا ضروری ہے ، حکومت کو اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے صحافیوں کے تمام مطالبات مان لینے چاہئیں۔

مزید خبریں :