05 مارچ ، 2013
پشاور… خیبر پختون خوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے لئے حکومت آل پارٹیز کانفرنس طلب کرے اور فوج سمیت تمام فریقوں کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہو سکے،طالبان سے مذاکرات مکمل ہونے پر ہی امن قائم ہوسکتا ہے۔ پشاور میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے میاں افتخار کا کہناتھا کہ ملک میں امن و امان تب تک قائم نہیں ہوسکتا جب تک طالبان سے مذاکرات مکمل نہ ہوجائیں۔اُن کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے آل پارٹیز کانفرنس میں مذاکرات کی بنیاد رکھی اور سب کو آمادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر مذاکرات کی ذمہ داری کون قبول کرے گا۔ اِس لئے حکومت خود دہشت گردی کی روک تھام کے لئے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے بندوق والوں کو مذاکرات کا موقع دیا ہے جس کے لئے صدر پاکستان کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔