Time 26 فروری ، 2025
جرائم

جعلی پاکستانی کرنسی کا کاروبار کرنیوالےگینگ کا سرغنہ گرفتار

جعلی پاکستانی کرنسی کا کاروبار کرنیوالےگینگ کا سرغنہ گرفتار
پولیس نے ملزم کے پاس سے ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے 3 پیکٹ برآمد کیے جن کی مجموعی مالیت 3 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے/ فائل فوٹو

کوئٹہ میں جعلی پاکستانی کرنسی کاکاروبار کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق کرائمز برانچ نے کوئٹہ کے جوائنٹ روڈ پرکارروائی کرتے ہوئے جعلی پاکستانی کرنسی کا کاروبار کرنے والے گروہ کے سرغنہ سمیع اللہ نامی شخص کوجعلی نوٹوں سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ملزم کے پاس سے ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے 3 پیکٹ برآمد کیے جن کی مجموعی مالیت 3 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے جعلی نوٹوں کی چھپائی میں دیگر ملزمان کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے  اور اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی بتائے ہیں۔

مزید خبریں :