Time 28 فروری ، 2025
دلچسپ و عجیب

32 سالہ طالبعلم کو کلاس فیلو کی 53 سالہ والدہ سے محبت، نواسے نواسیوں کے باوجود شادی کرلی

32 سالہ طالبعلم کو کلاس فیلو کی 53 سالہ والدہ سے محبت، نواسے نواسیوں کے باوجود شادی کرلی
جوڑے کی پہلی ملاقات پیرنٹ ٹیچر میٹنگ کے دوران ہوئی/فوٹوجاپانی میڈیا

جاپان کے شہر شیزوکا سے تعلق رکھنے والے32سالہ طالبعلم کو اپنی کلاس فیلو کی 53 سالہ والدہ سے محبت ہوگئی جس کے بعد دونوں نے شادی بھی کر لی۔

حال ہی میں جوڑے کو جاپانی ٹاک شو میں مدعو کیا گیا جس دوران 32 سالہ اسامو ٹومیوکا نے بتایا کہ ان کی اہلیہ 53 سالہ مڈوری سے ان کی پہلی ملاقات زمانہ طالبعلمی میں پیرنٹ ٹیچر میٹنگ کے دوران ہوئی جس دوران دونوں ایک دوسرے کو جانتے تک نہیں تھے۔

دوران شو اسامو ٹومیوکا کا کہنا تھا کہ پہلی ملاقات کے بعد مڈوری سے ان کی اگلی ملاقات 10 سال بعد ہوئی، جس کے بعد وہ مڈوی کے سحر میں گرفتار ہوگئے لیکن اس وقت مڈوری اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر چکی تھیں تاہم  اس کے باوجود بھی انھوں نے اسامو ٹومیوکا کی محبت کو رد کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اس کے  اگلے ہی دن اساموٹومیوکا  مڈوری کی بیٹی کی حمایت سے انھیں ڈنر پر لے جانے میں کامیاب ہوگیا، ڈنر کے دوران اسامو نے مڈوری کو بتایا کہ انھیں پہلی نظر میں ہی محبت ہوگئی تھی جس پر مڈوری نے بات ٹال دی لیکن اسامو نے اس کے باوجود بھی مڈوری  سے رابطہ ختم نہیں کیا اور مسلسل اظہار کے بعد  بالاخر مڈوری کا دل جیتنےمیں کامیاب ہوگیا۔

 اساموٹومیوکا نے بتایا کہ اس کے بعد بھی  مڈوری بیٹی کا سوچ کرشادی کیلئے رضامند نہیں تھیں تاہم مڈوری کی بیٹی نے انھیں سمجھایا  کہ وہ اس کی فکر نہ کریں، بس اپنی خوشی کا سوچیں۔

 ابتدا میں اسامو کے  والدین نے  بھی اس  رشتے کی شدید مخالفت کی لیکن جلد ہی یہ مخالفت  ختم ہو گئی، اسامو سے شادی کے وقت  مڈوری 4 بچوں کی نانی بن چکی تھیں۔

شادی سے قبل اسامو نے مڈوری کیلئے 38 ملین ین کاگھر  خرید لیا اور  والدین کی رضامندی ملتے ہی جوڑے نے  2023 میں شادی کر لی۔

مزید خبریں :