02 مارچ ، 2025
خضدار کے علاقے زہری میں فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما غلام سرور ساتھی سمیت جاں بحق ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، لاشوں اور زخمی ہونے والے گارڈ کو لیویز فورس نے مقامی اسپتال پہنچا کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے، واقعہ کے متعلق مقامی لیویز مزید تفتیش بھی کر رہی ہے۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے فائرنگ کے واقعے میں غلام سرور اور مولانا امان اللہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وزیراعلیٰ سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں۔