06 مارچ ، 2013
پشاور…پشاور اور قبا ئلی علاقوں میں انسداد پو لیو مہم تیسرے روز بھی جاری ہے ۔انسداد پولیو فاٹا حکام کے مطابق قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ مہم کے دوران سات لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطر ے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جس کیلئے دو ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جنو بی اور شمالی وزیرستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو مہم نہیں ہوگی، جس سے دو لاکھ سے زیادہ بچے پو لیو ویکسی نیشن سے محروم رہ جائیں گے۔جبکہ پشاور میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران آٹھ لاکھ بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔جس کے لیے 22 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔