07 مارچ ، 2013
اسلام آباد … چیئر مین واپڈا نے ملک بھر میں 24 فروری کو ہونے والے بجلی کے بدترین بریک ڈاوٴن کی انکوائری رپورٹ روک لی، جس میں کسی کو ذمہ دارنہیں ٹھہرایا گیا تھا اور واقعہ کو محض سسٹم کی خرابی قرار دیا گیا ، چیئر مین واپڈا نے ذمہ داروں کا تعین کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ واپڈا ذرائع کے مطابق ممبر پاور قاسم خان کی سربراہی میں 4 رکنی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ آج وفاقی حکومت کو بھجوائی جانا تھی، اس سے پہلے جب چیئرمین واپڈا کو رپورٹ کی تفصیلات بتائی گئیں تو انہوں نے ذمے داروں کا تعین نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ رپورٹ میں بجلی بریک ڈاوٴن کو محض سسٹم کی فنی خرابی قرار دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین واپڈا نے انکوائری کمیٹی کے سربراہ کو ہدایت کی ہے کہ رپورٹ میں مکمل تفصیلات شامل کی جائیں کہ فنی خرابی کہاں ہوئی اور کون ذمہ دار ہے ۔