Time 19 مارچ ، 2025
جرائم

پنڈی میں اداروں کیخلاف بے بنیاد معلومات پرپوسٹ کرنے پرمقدمہ درج، ملزم ریحان گرفتار

پنڈی میں اداروں کیخلاف بے بنیاد معلومات پرپوسٹ کرنے پرمقدمہ درج، ملزم ریحان گرفتار
آزادی اظہار رائے کی آڑ میں قانون شکنی اورمنفی پروپیگنڈے کی اجازت نہیں، پولیس— فوٹو:فائل

راولپنڈی میں اداروں کے خلاف بے بنیاد معلومات پر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر ملزم محمد ریحان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق پنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت تھانہ وارث خان میں پہلا مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے بتایاکہ اداروں کے خلاف بے بنیاد معلومات پر سوشل میڈیا پرپوسٹ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق غیرمناسب پوسٹ کرنے پرملزم محمد ریحان کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں قانون شکنی اورمنفی پروپیگنڈے کی اجازت نہیں۔

پولیس نے ہدایت کی کہ شہری سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط برتیں، مس انفارمیشن یا منفی پروپیگنڈے پر مبنی پوسٹ کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں :