14 جولائی ، 2022
بالی وڈ کے معروف گلوکار سونو نگم نے پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کے ہمرا دبئی میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سونو نگم حدیقہ کیانی کے ساتھ ایک کنسرٹ میں ان کے گانے 'ہونا تھا پیار 'گا رہے ہیں۔
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ کنسرٹ دبئی میں کب ہوا تھا؟ جس میں موسیقی کی دنیا کے دو بڑے ناموں نے ایک ساتھ پرفارم کیا۔
خیال رہے کہ 'ہو نا تھا پیار' گانا شعیب منصور کی ہدایت کاری میں بننے والی پاکستان کی مشہور فلم 'بول' کا حصہ تھا جسے حدیقہ کیانی اور عاطف اسلم نے اپنی آواز سے سپر ہٹ بنا دیا تھا۔