کاروبار
08 مارچ ، 2013

نگراں حکومت آئی ایم ایف سے نئے قرض پربات کرسکتی ہے، اے ڈی بی

 نگراں حکومت آئی ایم ایف سے نئے قرض پربات کرسکتی ہے، اے ڈی بی

اسلام آباد…ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت چاہے تو عالمی مالیاتی فنڈ سے نئے قرض پروگرام کی بات کرسکتی ہے۔ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرویرینرلیپیچ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے بعد قرض آئندہ آنے والی حکومت کو ہی ملے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرض کا حصول آئی ایم ایف سے قرض ملنے سے مشروط ہے۔ایران پاکستان گیس پائپ لائن کے حوالے سے بات کرتے ہوئیان کا کہنا تھا کہ، دونوں ممالک کے درمیان گیس پائپ لائن کی تنصیب پر پابندی کی کوئی وجہ نہیں۔ توانائی بحران پر قابو پانے کے لیئے یہ ضروری ہے۔

مزید خبریں :