08 مارچ ، 2013
لندن …ننھے کھلونا جہازوں سے دنیا بھر کے کم و بیش تمام بچوں نے ہی کھیلا ہوگالیکن دو ماہر فن کاروں نے توانڈے رکھنے کے ہزاروں ڈبوں کی مدد سے جہاز کا حقیقت سے قریب ترین ماڈل تیار کردیا ہے۔ لندن کی آرٹسٹ آسٹن اور ان کے ساتھی جیک نے انڈوں کے 6ہزار5سو کارٹنز سے طیارے کا عظیم الشان ماڈل تیار کیا ہے جسکی لمبائی 40فٹ جبکہ چوڑائی 42.5فٹ ہے۔6ہفتوں کی کڑی محنت کے بعد مکمل ہونے والے ایک نشست کے حامل فائٹنگ ائیرکرافٹ کے اس ماڈل کوبنانے میں لاتعدادڈبوں کے علاوہ1.5 گیلن گلو ، 5000 کیلیں ،2.5 گیلن جبکہ 10ہزار اسٹیپلر پنزبھی استعمال ہوئی ہیں جس کے بعد آرٹ کا یہ شاہکار سامنے آیا۔