08 مارچ ، 2013
لاہور…سوئی ناردرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر عارف حمید کا کہنا ہے کہ گیس کی صورتحال بہتر ہونے سے تمام صنعتوں کو گیس فراہمی دو دن سے بڑھا کرتین روز کردی ہے ، سی این جی سیکٹر کو فی الحال دو ددن ہی گیس دے سکتے ہیں ۔لاہور میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی عارف حمید نے کہا کہ زون 1 کی صنعتوں کو جمعہ ہفتہ اوراتوارکو جبکہ زون 2کو پیر منگل اوربدھ کو گیس فراہم کرینگے، صورتحال مزید بہتر ہونے پر سی این جی سیکٹر کو بھی سپلائی بڑھا دینگے،اُن کا کہناتھاکہ پاورسیکٹر کو مطلوبہ مقدار میں گیس فراہم کررہے ہیں ،سردی کم ہونے سے گیس کی گھریلو طلب بھی کافی حدتک کم ہوگئی ہے اورطلب اوررسد کا فرق بھی کم ہوگیا ہے۔