کاروبار
08 مارچ ، 2013

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: ایل این جی منصوبے کی منظوری دیدی گئی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: ایل این جی منصوبے کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد … موجودہ دور حکومت کے آخری اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایل این جی منصوبے کی اصولی منظوری کے ساتھ ڈی ایچ اے کراچی کو 100 میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگانے کی بھی اجازت دے دی گئی۔ اسلام آباد میں وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ کمیٹی نے ایل این جی منصوبے کیلئے کم ترین بولی منظور کرلی جس کا نرخ 17.7 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔ سوئی سدرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے بعد ایل این جی منصوبے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ اس کے علاوہ ریفائنریز کیلئے مراعاتی ڈیم ڈیوٹی کی شرح 7.5 فیصد سے بڑھا کر 9 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ڈی ایچ اے کراچی کو 100 میگاواٹ پاورپلانٹ لگانے کی اجازت دے دی گئی، دوسری جانب 15 سال پرانے سی این جی اسٹیشنز کو ناکارہ قرار دینے کے فیصلے کو موٴخر کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سندھ ایگر کول مائننگ کمپنی کیلئے 70 کروڑ ڈالر گارنٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مزید خبریں :