09 مارچ ، 2013
برازیلیا…این جی ٹی…برازیل کے شہر Casteloمیں ورلڈ ونگ سوٹ ریس کا آغاز کردیا گیا ہے۔ہر سال ہونے والی اس ریس میں رواں برس بھی دنیا بھر درجنوں مہم جو افراد اور خطروں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔اس مقابلے میں حصہ لینے والے ونگ سوٹ جمپرز کو ایک خاص اونچائی سے ونگ سوٹ اور پیراشوٹ کیساتھ چھلانگ لگاتے ہوئے200میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا میں اُڑتے ہوئے فاصلہ طے کرنا ہوتا ہے۔ ججز کے پینل کی جانب سے ان مہم جو جمپرز کو ونگ سوٹ کے ذریعے چھلانگ لگانے کے بعد طے کیے گئے فاصلے اور بہترین انداز میں لینڈنگ کرنے پر پوائنٹس دیے گئے۔ واضح رہے کہ رواں برس اس ریس کے لیے65کھلاڑیوں کا چناؤ کیا گیا تھا لیکن صرف30ہی اپنی ریس مکمل کرپائے۔