Time 13 اپریل ، 2025
پاکستان

ایرانی وزارت خارجہ کی سیستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی مذمت

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی مذمت کی گئی ہے۔

ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، حملہ مجرمانہ اقدام اور اسلامی تعلیمات، قانون اور انسانی اقدار کے منافی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایران اس جرم کے مرتکب افراد کی شناخت اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا۔

دوسری جانب دفترخارجہ نے بتایاکہ ایرانی حکام سے لاشوں کی شناخت کیلئے قونصلر رسائی مانگ لی ہے، ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو ایرانی حکام سے مکمل تعاون کی امید ہے اور لاشوں کی شناخت، واقعے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی۔

دفترخارجہ نے مطالبہ کیا کہ مکمل تحقیقات کرکےذمہ داروں کوسزادی جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر مہرستان میں دہشت گردوں نے ایک ورکشاپ پر فائرنگ کر کے 8 پاکستانی کار مکینکس کو قتل کر دیا تھا، قتل ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔


مزید خبریں :