پاکستان
10 مارچ ، 2013

حسینہ واجد حکومت نے بنگلا دیشی مسلمانوں کو دیوار سے لگادیا، منور حسن

حسینہ واجد حکومت نے بنگلا دیشی مسلمانوں کو دیوار سے لگادیا، منور حسن

کراچی … امیر جماعت اسلام پاکستان سید منور حسن کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں جو کچھ مسلمانوں کے ساتھ ہو رہا ہے وہ بھارت کی ایما پر ہو ر ہا ہے، حسینہ واجد کی حکومت نے بنگلا دیشی مسلمانوں کو دیوار سے لگا دیا ہے۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بیت المکرم مسجد سے سوک سینٹر تک نکالے جانے والے احتجاجی مارچ کی قیادت کرتے ہو ئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی جہاں بھی ہیں ہمارے بھا ئی ہیں، بنگلہ دیشی مسلمانوں اور رہنماوٴں کو اس بات کی سزا دی جارہی ہے کہ انہوں نے 1971ء میں پاک فوج اور پاکستان سے محبت کی، حکو مت پاکستان کو اس معاملے کی سنجیدگی کا احسا س ہو نا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں تمام عالم ِ اسلام کو بنگلا دیش کے مسلمانوں کیلئے آواز اٹھانی چاہئے۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوٴں نے کہا کہ بنگلا دیش کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم و جبر کو روکا جائے، حکومت پاکستان اس ظلم و ستم پر اپنی آواز بلند کرے کیونکہ 1947ء میں تحریک پاکستان کے انہیں افراد نے پاکستان کا نعرہ لگایا تھا اور آزادی کی تحریک میں قربانیاں دی تھیں، ہمیں وہ وقت فراموش نہیں کرنا چاہئے۔

مزید خبریں :