پاکستان
10 مارچ ، 2013

خراب صورتحال کے باوجود انتخابات وقت پر ہونگے، نوید قمر

خراب صورتحال کے باوجود انتخابات وقت پر ہونگے، نوید قمر

ٹنڈو محمد خان … وفاقی وزیر دفاع نوید قمر نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک حد تک سختی کرنے کی ضرورت ہے، امن و امان کی بگڑی صورتحال کے باعث حکومت نے ایکشن کیا، خراب صورتحال کے باوجود انتخابات وقت پر ہوں گے۔ ٹنڈو محمد خان میں میڈیا سے گفتگو میں نوید قمر کا کہنا تھا کہ امن و امان کی خراب صورتحال کے دوران ماضی میں بھی الیکشن ہوئے اور اب بھی ہوں گے، سندھ میں پیپلزپارٹی کے خلاف ہمیشہ پرانے چہروں اور ناموں کی تبدیلی کے ساتھ اتحاد قائم ہوئے لیکن پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی۔ نوید قمر کا کہنا تھا کہ الیکشن سے وہ لوگ پریشان ہیں جنہیں کامیابی کی اْمید نہیں۔

مزید خبریں :