10 مارچ ، 2013
حافظ آباد … سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر پرکوئی توجہ نہیں دی، کشمیر کاز کو جتنا نقصان پیپلز پارٹی کی حکومت نے پہنچایا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ حافظ آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان کاکہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے کہ بھارت کشمیر سمیت ملک کے دیگر شہروں میں تخریب کاری اور دہشت گردی کروا رہا ہے، وہ دریاوٴں پر قبضہ کرکے پاکستان کو بنجر اور ویران کرنا چاہتا ہے۔ سردار عتیق احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام مسئلہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔