پاکستان
10 مارچ ، 2013

عام انتخابات 9 مئی کو ہوں گے، وفاقی وزیر خورشید شاہ

عام انتخابات 9 مئی کو ہوں گے، وفاقی وزیر خورشید شاہ

کراچی … وفاقی وزیر خورشید شا ہ کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 9مئی تک ہوں گے، 3 سے4دن میں الیکشن کے شیڈول کااعلان کردیاجائے گا۔ وفاقی وزیر خورشید شاہ نے مسلم لیگ (ق) کے سابق صوبائی وزیر مقبول شیخ کے گھر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آئندہ عام انتخابات 9 مئی تک ہوں گے جبکہ 3 سے 4 دن میں الیکشن کے شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں حالات ایک جیسے نہیں رہتے اور کوئی آخری دوست یا دشمن نہیں ہوتا۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے 5 سال مکمل کرلئے ہیں، عوام عام انتخابات میں خود فیصلہ کریں گے۔

مزید خبریں :