پاکستان
10 مارچ ، 2013

کراچی :منگھوپیر میں صبح رینجرز کا آپریشن ،دن میں دو افراد قتل

کراچی :منگھوپیر میں صبح رینجرز کا آپریشن ،دن میں دو افراد قتل

کراچی …کراچی کے علاقے منگھوپیر میں فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک کردیا گیا، آج صبح اسی علاقے میں رینجرز نے بڑا سرچ آپریشن کیا تھا۔پولیس کے مطابق منگھوپیر کے علاقے پختون آباد میں فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک کردیا، دونوں کی لاشوں کو مزید کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی ، رابطہ کرنے پر ایس ایس پی اورنگی احمد جمال نے جیو نیوز کو بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ وہیں پیش آیا ہے جہاں آج صبح رینجرز نے سرچ آپریشن کر کے متعدد ملزمان کو گرفتاراور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا تھا۔

مزید خبریں :