پاکستان
10 مارچ ، 2013

کوئٹہ:بادامی باغ واقعے کے خلاف عیسائیوں کا احتجاج و دھرنا

کوئٹہ:بادامی باغ واقعے کے خلاف عیسائیوں کا احتجاج و دھرنا

کوئٹہ…کوئٹہ کی عیسائی برادری بھی لاہور کے بادامی باغ واقعہ کیخلاف سراپا احتجاج ہوگئی ، مشتعل افراد نے پریس کلب اور جی پی او چوک پر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنادیا،مظاہرین نے واقعہ کے ذمہ دارافراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا۔ پریس کلب کے باہر ہونے والے مظاہرے میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،مظاہرین نے گزشتہ روز لاہور بادامی باغ میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ کے خلاف نعرے لگائے۔اس کے بعدان افراد نے کوئٹہ کے جی پی او چوک پر دھرنا دیا اور ٹائر جلائے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔بعد ازیں اسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سے مذاکرت کے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔

مزید خبریں :