پاکستان
10 مارچ ، 2013

انتہاء پسندی چاہے کسی بھی شکل میں ہو اس کی قابل مذمت ہے،شاہی سید

انتہاء پسندی چاہے کسی بھی شکل میں ہو اس کی قابل مذمت ہے،شاہی سید

کراچی …بد امنی کے واقعات کو پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال کرنا افسوس ناک ہے سیاسی شعبد ہ بازیوں کے ذریعے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے مردان ہاؤس میں پارٹی رہنماوٴں کے مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ قد آور قومی لیڈران پر تنقید کے ذریعے کوئی اپنا قد نہیں بڑھا سکتا، دہشت گردی اور انتہاء پسندی چاہے کسی بھی شکل میں ہو اس کی مذمت کرتے ہیں بدامنی کے واقعات کو پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال کرنا انتہائی افسوس ناک ہے، بلیک میلنگ اور بے وجہ پوائنٹ اسکورنگ کی سیاست نہ پہلے کی تھی نہ آئندہ کریں گے عوامی نیشنل پارٹی صرف ایک پارٹی نہیں بلکہ نظریاتی تحریک ہے اقتدار کے بجائے اقدار کی سیاست کرتے ہیں سیاسی شعبد ہ بازیوں کے ذریعے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے تنقید برائے تنقید اور بلند و بانگ دعوے کرنے والے صرف پانی کا بلبلہ سے زیادہ کچھ نہیں ۔

مزید خبریں :