10 مارچ ، 2013
اسلام آباد…بادامی باغ لاہور کے واقعے کے خلاف مسیحی برادری اور سول سوسائٹی نے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بادامی باغ واقعے اور پنجاب حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔مقررین کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث شرپسندوں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔انہوں نے کہا مسیحی برادری پنجاب حکومت کی جانب سے اعلان کر دہ 2-2 لاکھ روپے امداد کے اعلان کو مسترد کرتی ہے۔مظاہرے سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ناصر حسین شاہ اور جے یو آئی ایف کی رکن قومی اسمبلی آسیہ ناصر نے بھی خطاب کیا۔