10 مارچ ، 2013
لاہور…سنی اتحاد کونسل کے مفتی نے فتویٰ دیا ہے کہ عیسائیوں کے گھر جلانا اور املاک کو نقصان پہنچانا غیر اسلامی اور مجرمانہ عمل ہے۔ ایسا کرنے والوں نے اسلامی حدود کو توڑا اور گناہ کبیرہ کے مرتکب ہوئے۔سنی اتحاد کونسل کے 30 مفتیان کی جانب سے جاری کئے گئے فتوے میں کہا گیا ہے کہ اسلام نے اقلیتوں کے جان و مال اور عزت کی حفاظت لازم قرار دی۔ گستاخ رسول کے لئے سزائے موت مقرر کی ہے لیکن اس کا گھر جلانے کی اجازت نہیں دی شرپسندوں اور فسادیوں کو سخت ترین سزا ملنی چاہئے۔ فتوے میں کہا گیا ہے کہ محض کسی کی طرف سے انگلی اٹھانے سے کوئی توہین رسالت کا مجرم قرار نہیں پاتا، کسی پر توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگانا بھی توہین رسالت ہے۔