10 مارچ ، 2013
ٹھٹھہ …مسلم لیگ ق کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت نے انتخابی اصلاحات کی حمایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن کو واضح کرنا چاہیے کہ وہ کون لوگ ہیں جو انتخابی اصلاحات کی راہ میں رکاوٹیں ہیں۔ٹھٹھہ میں چلیہ کے مقام پر مسلم لیگ ق کے جلسہ عام سے خطاب میں مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ صاف شفاف الیکشن کروانے کے لیے الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا ہوگا،ملکی سیکیورٹی ادارے اور حکومت دہشت گردی کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں،پاکستان کے بہت سے مسائل ہیں مگر دہشت گردی اور انتہا پسندی سرِفہرست ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشرف اب باوردی نہیں،سول کپڑوں میں سیاست بڑا مشکل کام ہے، جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ق سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ان کی پارٹی نے سندھ میں انتخابی مہم کا باقائدہ آغاز ٹھٹھہ میں جلسے سے کیا ہے،سندھ کے لوگوں کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی یہاں لوگ آج بھی پیاز سے روٹی کھا رہے ہیں۔