پاکستان
10 مارچ ، 2013

جان و مال اور عبادتگاہوں کا تحفظ خواب بن کر رہ گیا،شکیل قادری

کراچی … عوام کی جان و مال اور دینی عبادتگاہوں کا تحفظ صرف خواب بن کر رہ گیا ہے۔دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے کیلئے حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں،پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شکیل قادری نے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتی ہے لاہور میں مسیحی بستی کو جلانے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے دین اسلام تو اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے اس واقعہ کے پس پردہ اسلام دشمن قوتیں ملوث ہیں۔حکومت سانحہ بادامی باغ کا نوٹس لے اور ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت کے کٹہرے میں لائے ،انہوں نے کہا کہ کراچی کے امن کو ایک بار پھر سانحہ بادامی باغ کے احتجاج کی آڑ میں خراب کرنے کی ناپاک جسارت کی گئی صحافی برادری کو تشدد کا نشانہ بنا کر حراساں کیا گیا، عوام اب امن خراب کرنے والوں کے چہروٴں کو پہنچان لیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے آئین و قانون کی بالادستی کو ہر حال میں یقینی بنائیں،۔انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ سانحہ پشاور چشتیہ مسجد،سانحہ عباس ٹاوٴن کے ملزموں کو فی الفورگرفتا رکر کے قرار واقعی سزا دیجائے اور ان ملزمان کے مکروہ چہروٴں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے تاکہ عوام انسانیت کے دشمنوں کو پہنچان لیں ۔

مزید خبریں :