پاکستان
10 مارچ ، 2013

عمرکوٹ : زمیندار کی نجی جیل سے بیس ہاری بازیاب

عمرکوٹ…ضلع عمرکوٹ کے گاوٴں میں پولیس نے کاروائی کرکے زمیندار کی نجی جیل سے بیس ہاری بازیاب کرالئے۔ بازیاب افراد میں چار خواتین سمیت دودھ پیتے بچے بھی شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق کاروائی عدالتی حکم پر گاوٴں صلاح الدین پٹھان میں کی جہاں مبینہ طور پر چار خواتین اور گیارہ بچوں سمیت بیس ہاری گزشتہ کئی سالوں سے زمیندار کی قید میں بلا معاوضہ مشقت کررہے تھے۔ بازیاب ہاریوں کو سامارو تھانے میں پولیس کی حفاظت میں رکھا گیاہے اور پیر کو انہیں سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بنچ حیدرا?باد میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق عدالت نے ہاریوں کی بازیابی کا حکم ان کے قریبی رشتہ دار پنوں بھیل کی درخواست پر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ زمیندار صلاح الدین پٹھان نے اس کے خاندان کے افراد کو نجی جیل میں قید رکھ کرجبری مشقت پر مجبور کررکھا ہے۔

مزید خبریں :