10 مارچ ، 2013
کراچی …صدر آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے ملاقات کی اور بادامی باغ لاہور میں مسیحی برادی کے گھروں کو جلانے کے واقع پر ابتدائی رپورٹ پیش کی۔بلاول ہاوس کراچی میں ہو نے والی ملاقات کے دوران گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے صدر مملکت کو ہفتہ کے روز بادامی باغ لاہور میں مسیحی برادی کے لوگوں کے گھروں کو جلانے کے واقع کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ بادامی باغ لاہور کا واقع انتہائی افسوس ناک ہے حکو مت متا ثرہ افراد کی بحالی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کر ے گی۔صدر کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کر نے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کویقینی بنائیں۔