پاکستان
11 مارچ ، 2013

بادامی باغ واقعہ: آج ملک کے بیشتر کرسچن مشنری اسکول بند رہیں گے

بادامی باغ واقعہ: آج ملک کے بیشتر کرسچن مشنری اسکول بند رہیں گے

لاہور…بادامی باغ واقعے کے خلاف آج ملک کے بیشتر کرسچن مشنری اسکول بند رہیں گے۔ بشپ صادق ڈینیئل نے اعلان کیا ہے کہ بادامی باغ واقعے کے خلاف آج سندھ اور بلوچستان میں Protestants کے اسکولز اور ادارے بند رہیں گے۔ پنجاب اور کراچی بھر کے کیتھولکس مشنری اسکول اور تعلیمی ادارے بھی آج بند رہیں گے۔

مزید خبریں :